سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دلچسپ میمز ہمیشہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں، پھر خواہ آپ خراب موڈ میں ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں یہ میمز آپ کے موڈ کو تبدیل کردیتی ہیں۔
سال 2024 میں بھی ایسی میمز وائرل ہوئیں جنہوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیں ، یوں تو انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار ہے جس نے گزشتہ برس بھی انٹرنیٹ پر قبضہ کیے رکھا اور لوگ اسے دیکھ کر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ آئیے ان میمز پر نظر ڈالتے ہیں جو سال 2024 میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ کی وجہ بنی رہیں ۔
ترک اولمپیئن کا نشانہ
پیرس اولمپکس 2024ء کے مقابلوں میں 51 سالہ ترک اولمپیئن یوسف دیکیچ کے چرچے رہے ، انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ڈبلز شوٹنگ مقابلے میں خصوصی لینس کے بجائے نظر کا چشمہ پہن کر ایک ہاتھ جیب میں ڈالے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
یوسف دیکیچ کو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے راتوں رات سوشل میڈیا پر شہرت حاصل ہوئی ، کسی نے کہا کہ’یہ اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے مقبول شخص ہیں‘، کسی نے دلچسپ تبصرہ کیا، ’لگتا ہے کہ اس شخص نے آج صبح اٹھ کر فیصلہ کیا تھا کہ اسے اولمپکس میں شرکت کرنی ہے‘۔
بدوبدی
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان کا ملکہ ترنم نور جہاں کا مقبول گانا ’بدو بدی‘ گایا جو سوشل میڈیا پر وائرل میمز بن گیا اور اس سے متعلق کئی دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
یوٹیوب پر ’بدوبدی‘ کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوئے لیکن بعد میں اس گانے کو کاپی رائٹ کی وجہ سے ہٹا دیا گیا۔
جیان ہیں آپ
ایک کلپ بھارتی شہری محمد عادل خان کی ویڈیو وائرل ہوئی، جو کہتے ہیں کہ میرے حساب سے صرف ایک شخص اچھا ہے اور وہ ہے راہول گاندھی، خاتون کہتی ہیں انہوں نے یہ ’پپو‘ کہہ رہے ہیں جس پر محمد عادل کہتے ہیں کہ شکل دیکھی ہے کبھی تنے، جیان، جیان، جیان ہیں آپ۔
View this post on Instagram
آہا ٹماٹر بڑے مزے دار
ایک اینیمیٹڈ بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ ’آہا ٹماٹر بڑے مزے دار‘۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی میمز بنائیں۔
ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے بھی اس میمز پر جھومتے دکھائی دیے۔
View this post on Instagram
چن تپاک دم دم
بچوں کے پسندیدہ کارٹوں ’چھوٹا بھیم‘ کے ولن ٹاکیہ کا یہ کلپ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی میمز میں سے ایک ہے، جسے لوگ اپنے اپنے انداز میں بنا کر وائرل کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک مچھلی پانی میں گئی چھپاک
یہ وائرل سوشل میڈیا گیم جو سب سے پہلے فلم ’مان تومر‘ میں متعارف کروایا گیا جلد ہی سوشل میڈیا کا پسندیدہ مواد بن گیا، اس میں جملے کو استعمال کیا گیا ’ایک مچھلی پانی میں گئی، چھپاک۔‘
لوگ اس پر چیلنج گیم کھیلتے ہیں جس میں سب ساتھ کہتے ہیں کہ ایک مچھلی پانی میں گئی چھپاک اور جو غلط کرتا ہے وہ گیم ہار جاتا ہے۔
View this post on Instagram