ہونڈا کی جانب سے سی جی 125 اب ایک نئے انداز میں متعارف

ہونڈا کی جانب سے سی جی 125 اب ایک نئے انداز میں متعارف

2025 کے آغاز کے ساتھ اٹلس ہونڈا نے بھی صارفین کو خوشخبری سنادی ، ہونڈا کی جانب سے بالکل نیا CG125 حیرت انگیز نیلے رنگ میں  متعارف کروایا گیا ہے ۔

اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالے افراد کے لیےایک بار پھر شاندار ڈیزائن، بے مثال کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین سی جی 125 مارکیٹ میں پیش کیا ہے ، اس کی قیمت لگ بھگ 2لاکھ 30ہزار کے قریب ہے ،  چاہے آپ شہر کی سڑکوں  پر رواں دواں ہوں یا نئی سڑکوں کی تلاش کر رہے ہوں، یہ موٹر سائیکل آگے کے سفر کے لیے آپ کی بہترین ساتھی ہے۔

کمپنی  کا کہنا کہ جب آپ سنسنی خیز راستوں کو چنتے ہیں تو ہمیشہ اپنی حفاظت کو مقدم  رکھیں ہوشیار اور محفوظ سواری سے محظوظ ہوں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہونڈا پاکستان نے اپنی سی ڈی 70 اور سی جی 125 موٹر سائیکلوں کا 2025ء کیلئے تازہ ترین اقساط کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

ہونڈا کی جانب سے تمام منصوبوں میں 25 فیصد ایڈوانس کے ساتھ 3 سال تک ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *