یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ 6 ماہ سے سستا آٹا فراہم نہ کیا جاسکا

یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ 6 ماہ سے سستا آٹا فراہم نہ کیا جاسکا

شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ 6 ماہ سے سستا آٹا فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث انتظامیہ نے پیکنگ والے مہنگے آٹے کی فراہمی شروع کر دی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر پیکنگ والے 5 کلو آٹے کا پیکٹ 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں دستیاب ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی پیکنگ والا 5 کلو آٹا 680 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 1360 روپے میں مل رہا ہے۔اس کے مقابلے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں دستیاب تھا۔

شہریوں نے مہنگا آٹا خریدنے سے انکار کر دیا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز آٹا فراہم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مزید پڑھیں: سعودی ریال 4 پیسے اضافے کے بعد 74.25 روپے کا ہوگیا

دوسری جانب پنجاب میں فلور ملوں کیلئے گندم کی اجرائی قیمت مقرر کر دی گئی ہے، صارفین کیلئے آٹے کی قیمت کا تعین بھی ہو گیا۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے فلورملوں کو سرکاری گندم کی اجرائی قیمت مقرر کر دی ہے اور صارفین کیلئے آٹے کی خوردہ قیمت ایکس مل ریٹ کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب میں فلور ملیں سرکاری گوداموں سے 2800روپے فی چالیس کلو گرام گندم خریدا کریں گی، جبکہ شمالی اور وسطی پنجاب کی فلورملوں کو 2900روپے فی 40کلوگرام سرکاری گندم جاری کی جائے گی۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری گوداموں سے 24 گھنٹے پسائی کی ضرورت کی گندم 2800روپے اور 2900روپے فی 40کلوگرام دستیاب ہو گی جس سے صوبے بھر میں آٹا وافر مقدار میں طے شدہ قیمت پر دستیاب ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے اپنی کابینہ میٹنگ میں منظوری لے کر ڈیرہ غازی خان،بہاولپور اور ملتان ڈویژنوں کیلئے سرکاری گوداموں سے ریلیز پرائس بمعہ باردانہ 40کلوگرام 28سو روپے میں جاری کرنے کے اقدامات کر لئے ہیں۔

ان تین ڈویژنوں میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلا فلور ملز مالکان820روپے میں دینے کے پابند ہوں گے اور دکاندار دس کلو آٹے کا تھیلا 855روپے میں صارفین کو دیں گے۔

اس طرح 20کلو گرام آٹا تھیلا کے ایکس مل ریٹ مزید 200روپے کم کر کے 1585روپے مقرر کر دیے گئے ہیں اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 1635روپے مقررکی گئی ہے۔

راولپنڈی،گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنوں میں وزیراعلیٰ نے باردانہ سمیت 40کلوگرام گندم کی اجرائی قیمت 29سو روپے کرا دی ہے۔ آٹے کے ایکس مل ریٹ 820روپے مقرر کئے گئے ہیں ان ڈویژنوں میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی خوردہ قیمت 855روپے میں جنوری کے پہلے ہفتے میں دینا شروع کررہے ہیں۔

20کلو گرام آٹے تھیلے کے ایکس مل ریٹ 1660روپے رکھے گئے ہیں اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی خوردہ قیمت 1710روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح نئے سال کے پہلے دن پنجاب کی عوام کو 28سو روپے کی بجائے 1560روپے میں آٹا تھیلا پورا سیزن دستیاب ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *