سعودی عرب میں سال کے پہلے دن پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 4 پیسے اضافے کے بعد 74.25 روپے کا ہو گیا، جبکہ بھارتی روپیہ 2 پیسے اور بنگلہ دیشی ٹکا 5 پیسے سستا ہو گیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال 4 پیسے مہنگا ہو کر 74.25 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بھارتی روپے کے مقابلے میں ریال 2 پیسے کمی سے 22.81 روپے تک آ گیا، جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کی قیمت بھی 5 پیسے کمی کے ساتھ 31.88 ٹکے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے ہی دن 100 انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔
اسٹاک ایکسچینج کا اختتام بھی تاریخ ساز رہا کیونکہ انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
جبکہ اس دوران 461 کمپنیوں کے شیئرز میں ٹریڈنگ ہوئی، جن میں سے 258 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 160 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھنے کو ملی۔ مجموعی طور پر 95 کروڑ 62 لاکھ مالیت کے شیئرز کی ٹریڈنگ کا حجم 46 ارب روپے سے زائد رہا۔