شینگن ویزا فری زون میں دو مزید ممالک شامل ہوگئے

شینگن ویزا فری زون میں دو مزید ممالک شامل ہوگئے

نئے سال کے آغاز پر شینگن ویزا فری زون میں دو مزید ممالک شامل ہو گئے ہیں۔

شینگن ویزا فری زون میں میں شامل ہونے والے دو ممالک رومانیہ اور بلغاریہ ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کو تیرہ سال کے انتظار کے بعد شینگن فری ویزا ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔

اب رومانیہ اور بلغاریہ کے شہری انتیس یورپی ممالک میں بغیر کسی سرحدی رکاوٹ اور تفریق کے آسانی سے آ جا سکیں گے۔

بادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو “سر” کا خطاب دے دیا

واضح رہے کہ آسٹریا کو ان دونوں ممالک کی شمولیت پر اعتراض تھا بعدازاں ان کی جانب سے اعتراض واپس لے لیا گیا تھا، جس کے بعد رومانیہ اور بلغاریہ کو جزوی طور پر شینگن ویزا فری زون میں شامل کیا گیا تھا۔

2007 سے دونوں ممالک یورپی یونین کا حصہ ہیں لیکن ان کے شہریو ں کو دوسرے ممالک میں داخلے کے وقت قانونی کارروائی سے گزرنا پڑتا تھا،اب دونوں ممالک کے شہریوں کے لئے سرحدی تفریق ختم ہو گئی ہے اور وہ کسی بھی رکاوٹ کے بغیر آزادانہ سفر کر سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *