براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ

ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ ہو گیا۔

رواں مالی سال کے دوران خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے ”ون ونڈو پلیٹ فارم“ کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان آیا۔

پنجاب، فلور ملوں کیلئے گندم کی اجرائی قیمت مقرر، صارفین کیلئے آٹے کی قیمت کا تعین بھی ہو گیا

2.8 ارب ڈالر کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے، موجودہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ ہوا۔

توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 120 فیصد جبکہ دیگر اہم شعبوں میں 41 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 31.65 ارب ڈالر کی ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔

editor

Related Articles