حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، 26 نومبر کے حوالے سےکمیشن بنانے پر ممکنہ سمجھوتہ ہو سکتا ہے: مرتضی سولنگی

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، 26 نومبر کے حوالے سےکمیشن بنانے پر ممکنہ سمجھوتہ ہو سکتا ہے: مرتضی سولنگی

سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کےمابین 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن بنانے پر ممکنہ سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اچھی بات ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوئے ہیں، سیاست دانوں کو ایسے مسئلوں کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین آج ہونیوالے مذاکرات میں اہم پیشرفت 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن بنانے کے حوالے سے ممکنہ سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کُرم میں امن کیلئے صوبائی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سابق نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیان بازی کو بھی ختم ہونا چاہیے، بانی نے اگر ریلیف لینا ہے تو عدالتوں کے ذریعے لیں۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کی خاطر پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *