بلوچستان میں موسم کی تبدیلی: بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی

بلوچستان میں موسم کی تبدیلی: بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث موسم کا رنگ بدلنے لگا ہے، جہاں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے شمالی اور مغربی اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چمن میں 2 ملی میٹر اور مسلم باغ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کوئٹہ، چمن، قلات، ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، اور پشین سمیت دیگر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، شمالی اور مغربی اضلاع میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے جو ان علاقوں میں سردی کے اضافے کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کاامکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ 5 جنوری 2025 تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارش اور برف باری کے باعث بلوچستان کے شمالی، وسطی اور مغربی حصوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔ موسمی حالات کی یہ تبدیلی زرعی علاقوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس موسمی تبدیلی کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو بھی چوکنا رہنے اور ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج

  موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا یہ نظام بلوچستان کے مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، جس کی شدت مختلف مقامات پر مختلف ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *