سانحے نو مئی میں رہائی پانے والے مجرمان کے معافی نامے منظر عام پر آگئے

سانحے نو مئی میں رہائی پانے والے مجرمان  کے معافی نامے منظر عام پر آگئے

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے مجرمان کے معافی نامے منظر عام پر آ گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر رہائی پانے والے محمد بلاول حسین، محمد سیلمان، سید عالم اور زاہد خان کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن میں یہ افراد ایک دفعہ پھر اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ محمد بلاول کی صنم جاوید خان کے ساتھ رہائی کے بعد ویڈیو وائرل ہو رہی، محمد بلاول نے آرمی چیف سے معافی کی اپیل بھی کی تھی۔

جس میں بلاول نے اعتراف جرم کیا تھا اور کہا میں نے یہ سبق سیکھا ہے کہ کسی بھی ادارے پر حملہ کرنا یا اس پر کیچر اچھالنا صرف اپنا ہی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے اس سبق نے انہیں ریاست یا اس کے اداروں کے خلاف کبھی بھی کوئی کارروائی نہ کرنے کا درس دیا ہے۔تاہم فوجی عدالتوں سے رہائی کے بعد محمد بلاول نے ایک بار پھر اداروں کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔

محمد بلاول کا معافی نامہ: 

 

محمد سلیمان ولد سید غنی جان کی جانب سے آرمی چیف کومعافی نامہ لکھا گیا تھا، جس میں سیلمان نے بڑی عاجزی کے ساتھ درخواست کی تھی کہ میرے معاملے میں حسن سلوک برتا جائے۔ محمد سلیمان نے کہا کہ میں 9 مئی 2023 کو ریاست کے خلاف کیے گئے اپنے غلط اقدامات پر معذرت خواہ ہوں اور اس کے لئے مجھے بعض افراد نے گمراہ کیا تھا۔ تاہم محمد سیلمان نے رہائی ملنے کے بعد ایک بار پھر زہراگلنا شروع کر دیا ہے ۔

محمد سلیمان کا معافی نامہ:

اسی طرح سید عالم ولد معزاللہ خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے معافی نامے میں جس میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ “میں نو مئی کو ریاست مخالف اپنے کیے گئے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں۔ میں نے کچھ لوگوں کے اکسانے پر ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا۔

سید عالم کا معافی نامہ :

زاہد خان ولد محمد نبی نے آرمی چیف کو لکھے گئے معافی نامے میں اپنے گناہوں کا اعتراف کیا تھا اور معافی کی اپیل کی تھی ، معافی نامے میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ریاست مخالف کاموں پر شرمندہ اور معافی کا طلبگار ہوں۔

زاہد خان کا معافی نامہ:


یاد رہے کہ آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا۔ ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے ان مجرمان کی درخواستیں صرف انسانی بنیادوں پر اور قانون کے مطابق منظور کی گئیں۔

معاف کیے جانے والے مجرمان میں محمد ایاز، سمیع اللہ، لئیق احمد، امجد علی، یاسر نواز، سید عالم، زاہد خان، محمد سلیمان، حمزہ شریف، محمد سلمان، اشعر بٹ، محمد وقاص، سفیان ادریس، منیب احمد، محمد احمد، محمد نواز، محمد علی، محمد بلال اور محمد الیاس کے نام شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *