پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کیرئیر کی ٹیم سی اے اے اور پی آ ئی اے کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے 15 سے 17 جنوری تک کراچی کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی ایف ٹی نے سی اے اے کی مینول رپورٹ پر اعتماد کا اظہارکیا ہے اورسکیورٹی آڈٹ میں استثنیٰ کی درخواست پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے، ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آ ئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ پہلے ہی کرچکی ہے جس پر پی آ ئی ا ے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔
پوری امید ہے کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر پابندی ختم ہو جائے گی اور فروری میں آپریشن بحال ہو جائے گا، پی آئی اے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر اور دوسرے مرحلے لندن اور دوسرے شہروں کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔