پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4.5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی تادسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 8.03 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2023 کی اسی مدت کے دوران 7.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 0.35 ملین ٹن یعنی 4.55فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پیٹرول کی فروخت میں پانچ فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 38فیصد کی کمی ہوئی ہے۔