کیپ ٹاؤن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے تاریخ بدلنے کا سنہری موقع

کیپ ٹاؤن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے تاریخ بدلنے کا سنہری موقع

کیپ ٹاؤن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کا کل آخری ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف ایک صفر سے برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کی کوشش کریں گی، پاکستان اگر میچ جیت جاتا ہے تو سیریز ایک ایک سے برابر ہو جائے گی۔

سری لنکن آل راؤنڈر چریتھ اسلنکا نے بھی پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

میچ اگر ڈرا ہو جاتاہے تو سیریز جنوبی افریقہ کے نام رہے گی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کئے جانے کا امکان ہے۔

کیپ ٹاؤن میں پاکستان نے اب تک چار ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور تمام میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے، وہ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ بدل سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *