انٹرنیٹ صارفین اور فری لانسرز کیلئے بری خبر

انٹرنیٹ صارفین اور فری لانسرز کیلئے بری خبر

انٹرنیٹ صارفین اور فری لانسرز کیلئےانٹرنیٹ کے حوالے سے بری خبر آگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ صارفین اور فری لانسرز کے لیے اہم الرٹ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی آ گئی ہے۔ اس کیبل کے ذریعے پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک فراہم کی جاتی ہے اور اس میں خرابی کے نتیجے میں پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سب میرین کیبل اے اے ای 1 میں خرابی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ متاثر

پی ٹی اے کے مطابق متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کرنے کے لیے سرگرم ہیں اور اس معاملے کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کمیونیکیشن صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

اس خرابی کے باعث فری لانسرز اور انٹرنیٹ پر کام کرنے والے افراد کو بین الاقوامی روابط اور کاموں میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن پی ٹی اے کی طرف سے اس معاملے پر کام جاری ہے تاکہ جلد سے جلد انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہو سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *