عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں2 فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں2 فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  برینٹ خام تیل کئی ہفتوں بعد 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا ہے ، دورانِ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 73 ڈالرز 31 سینٹس میں فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق شامی صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا انکشاف

یاد رہے کہ پاکستان میں نئے سال کی آمد پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *