سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز سے راہیں جدا کر لیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ وقت ختم ہو چکا ہے۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا اور فرنچائز کی مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں دو سیزنز میں بھرپور سپورٹ فراہم کی۔
انہوں نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔شعیب ملک نے اس موقع پر کہا کہ وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کے منتظر ہیں اور مستقبل میں نئےچیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افر یقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے صائم ایوب زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، میچ میں دوران فیلڈنگ قومی اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب انجرڈ ہو گئے۔
صائم ایوب کا فیلڈنگ کے دوران ٹخنہ مڑگیا، صائم ایوب کی جگہ عبداللہ شفیق فیلڈنگ کے لئے میدان میں اُترے ہیں ۔