پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے ایک نیا ڈریس کوڈ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت انہیں تنگ جینز، ٹی شرٹ اور ہاف آستین والی شرٹ پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کھلے پیروں والے جوتے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز لاہور نے جاری نوٹیفیکیشن میں تعلیمی اداروں کئ عملے کےلیئے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت انہیں تنگ جینز، ٹی شرٹ اور ہاف آستین والی شرٹ پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کھلے پیروں والے جوتے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

دائریکٹر کالجز لاہور نے واضح کیاکہ یہ ڈریس کوڈ کلریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین کے لیے جاری کیا ہے۔ نئی رہنما خطوط کے تحت، درجہ چہارم کے تمام ملازمین کو بیلٹ کے ساتھ سیاہ شلوار قمیض پہننا ہوگا۔

ڈریس کوڈ کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ کیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *