غزہ صورتحال: پاکستان کا سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

غزہ صورتحال:  پاکستان کا سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل میں فلسطینی مسئلے پر بیان دیتے ہوئے غزہ میں جاری انسانی بحران کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں جنگ نہیں بلکہ بے دخلی، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں پر اندھا دھند بمباری اور بنیادی ڈھانچے کی منظم تباہی کوئی اتفاق نہیں بلکہ یہ سوچے سمجھے اقدامات ہیں جن کا مقصد پوری فلسطینی قوم کو ان کے وطن سے مٹانا ہے۔

پاکستا ن کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا دفاع کرنے کیلئے متحد ہو، کیونکہ دنیا اس وقت تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری نبھائے گی یا پھر اس المیے سے منہ موڑ لے گی؟ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اس کونسل سے انصاف اور امن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں اور ہمیں ان کو مایوس نہیں کرنا چاہئے۔

پاکستانی مندوب نے غزہ میں خونریزی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سلامتی کونسل اجلاس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ بھی دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی رکنیت اخلاقی ضرورت ہے جو دو ریاستی حل کی ناقابل واپسی ضمانت ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *