وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف ایٹ چوک کا رات گئے دورہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف ایٹ چوک کا رات گئے دورہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ایف ایٹ چوک اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ایف ایٹ چوک کے فلائی اوور اور سرینہ چوک انٹرچینج کے انڈر پاسز پر جاری سرگرمیوں کو معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے 42 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے ایف ایٹ چوک انڈر پاس کو بھی دیکھا اور ہدایت دی کہ اس کے اطراف ہارٹیکلچر کا انتظام کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور کنٹریکٹرز نے وزیر داخلہ کو پراجیکٹس کی پیشرفت کے بارے میں بتایا اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے۔ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن یقینی بنانے کی ہدایت کی اور رات کی شفٹ میں اضافی ورک فورس لگانے کی تجویز دی تاکہ تعمیرات کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی اور سرینہ ہوٹل میں مہمانوں کے داخلے کیلئے بھی مناسب پلان بنایا جائے گا۔ مزید برآں، سرینہ چوک انٹرچینج کے علاقے میں ایک عظیم قومی پرچم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا باضابطہ افتتاح فروری میں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *