قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا: صائم ایوب چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کی وجہ سے 6ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران ان کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں چھ ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم، صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ 40 ہزار روپے کے بجٹ میں بہترین اسمارٹ فونز: کم قیمت میں ذبردست فیچرز

اس دوران جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *