پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے کارکنوں کی ضمانت پر رہائی کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید 40 کارکنوں کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تمام گرفتار کارکنوں کی ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔