چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا نیومو وائرس 2دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت

چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا نیومو وائرس 2دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا نیومو وائرس 2دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے۔

قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے مطابق ایچ ایم پی وی کی پاکستان میں پہلی دفعہ تشخیص 2001 میں ہوئی تھی۔2015 میں اس وائرس کے پمز اسلام آباد میں 21 کیس سامنے آئے تھے۔

این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے، چین میں ایچ ایم پی وی کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس سات جنوری کو ہو گا۔

پاکستان میں اس وقت موسمی انفلوئنزا، خاص طور پر انفلوئنزا اے اور بی کے کئی کیسز سامنے آ رہے ہیں،دوسری جانب طبی ماہرین کا بھی کہنا تھا کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز اکثر اوقات سامنے آتے رہتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *