ورلڈ بینک پاکستان کو دس سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضا مند

ورلڈ بینک پاکستان کو دس سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کے لئے راضی ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے، قرض پروگرام کے تحت دس سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔

حکومت کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ درآمدات کنٹرول میں رکھے، ماہر معاشیات و صحافی شہباز رانا کا دعویٰ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانا ہے، ان قرضوں کے تحت چلنے والے منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں میں معاونت کرے گا، مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا، بینک کے نائب صدر مارٹن ریسٹر کے اسلام آباد دورے کی بھی توقع ہے۔

editor

Related Articles