موٹر ویز پر ٹول ٹیکسز میں کیا گیا بڑا اضافہ کل سے عوام سے وصول کیا جائے گا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے موٹر ویز پر ٹول ٹیکسز میں کیا گیا بڑا اضافہ کل سے عوام سے وصول کیا جائے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کوہاٹ ٹنل سمیت ملک بھر میں تمام قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس کی شرح میں کئے گئے اضافہ پر کل بروز اتوار 5 جنوری2025 سے عملدرآمد ہو گا۔

واضح رہے کہ نظرثانی شدہ ٹول ٹیکس ریٹس کے تحت اسلام آباد پشاور ایم ون موٹروے پرموٹر کار سے ٹول ٹیکس 500 روپے، لاہور عبدالحکیم ایم تھری پر کارسے 700 روپے، پنڈی بھٹیاں فیصل آبادملتان ایم فور پر کار سے 950 روپے وصول کئے جائیں گے۔

ملتان سکھر ایم فائیو پر کار سے 1100 روپے،ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے (ایم 14) پرکا رسے 600 روپے، انڈس ہائی وے پر قائم کوہاٹ ٹنل کے مقام پر کار سے 150 روپے، حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ایکسپرس وے (ای35) پر موٹرکار سے 250 روپے وصول کیا جائے گا۔

سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے تولہ ہو گیا

اس کے علاوہ تمام قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے60 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا،تمام قومی شاہراہوں پر ویگن سے 100 روپے، بس سے 200 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور طویل القامت ٹریلرسے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اسی طرح ویگن، کوسٹر، منی بس، بس اور ٹرکوں سے بھی موٹروے پر پر مختلف ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، اسلام آباد پشاور موٹروے ایم ون پر یہ ٹیکس 750 روپے سے لے کر 2300 روپے تک وصول کیا جائے گا۔

اسی طرح لاہور عبدالحکیم موٹر وے پر 1100 روپے سے 3500 روپے تک ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا،پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے ایم فور پر 1400 روپے سے 4600 روپے تک ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو پر ویگن سے طویل جسامت والے ٹرالر تک 1650 سے 5550 روپے تک ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *