ایلون مسک کا پاکستان میں اسٹار لنک لانچ کی درخواست پر ردعمل آگیا

ایلون مسک کا پاکستان میں اسٹار لنک لانچ کی درخواست پر ردعمل آگیا

اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر پاکستان میں اسٹار لنک کی ممکنہ لانچ کے حوالے سے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو حکومت کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے۔

پاکستانی صارف صنم جمالی نے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک سے درخواست کی کہ اسٹار لنک کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے، کیونکہ یہ ملک کے لیے ایک انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت محدود یا ناقص ہے۔ اس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ ’’ہم حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سب میرین کیبل میں خرابی، عارضی بینڈ وڈتھ سسٹم میں شامل کرلی گئی، پی ٹی اے

ایلون مسک کے بیان نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے اور لوگ حکام سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اس عمل کو تیز کریں۔ اسٹار لنک کی پاکستان میں آمد سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی، جو ڈیجیٹل دنیا میں نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *