قاضی لیاقت حسین نے اے آر وائی نیوز کے ذریعے آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی،2020 میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی حب ڈیم کے قریب اراضی قبضہ مافیا نے ہتھیا لی تھی۔
زمین واگزار ہونے پر قاضی لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اس سے سمندر پار پاکستانیوں کو حوصلہ ملا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نارتھ امریکہ میں مقیم پاکستانی آرمی چیف کے کردار سے خوش ہوئے ہیں۔