پی ایس ایل ، 6فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

پی ایس ایل ، 6فرنچائزز  نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

پی ایس ایل کی 6فرنچائزز نے پی ایس ایل 10میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ 10کا ڈرافٹ 11جنوری کو ہوگا،پی ایس ایل 8اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا،اس بار19ممالک کے 510کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کا ڈرافٹ کیلئے سائن کیا ہے۔

ہر فرنچائز کو اپنے سابق اسکواڈ میں سے آٹھ کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اپنے آٹھ آٹھ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں۔

کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات،سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈائمنڈ کیٹیگری میں حارث رؤف، سکندر رضا، گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، زمان خان، جہانداد خان اور سلور کیٹیگری میں ڈیوڈ ویزے کو برقرار رکھا ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ 615 پر آل آؤٹ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان اور نسیم شاہ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عماد وسیم اور اعظم خان، گولڈ کیٹیگری میں حیدر علی اور سلمان علی آغا اور سلور کیٹیگری میں منرو اور رومان رئیس کو ری ٹین کیا ہے۔

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کسی بھی کھلاڑی کو ری ٹین نہیں کیا لیکن ڈائمنڈ میں حسن علی اور جیمز وینس، گولڈ کیٹیگری میں شان مسعود اور عرفان خان نیازی، سلور کیٹیگری میں عرفات منہاس، ٹم سیفرٹ اور زاہد محمود کو ری ٹین کیا ہے۔

پی ایس ا یل ایڈیشن 10 کے لئے پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں بابراعظم اور صائم ایوب، ڈائمنڈ میں محمد حارث کو برقرار رکھا ہے تاہم فرنچائز نے گولڈ میں کوئی کھلاڑی منتخب نہیں کیا جبکہ سلور میں سفیان مقیم، عارف یعقوب اور مہران ممتاز جبکہ ایمرجنگ میں سے علی رضا کو ری ٹین کیاہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں سے کسی کھلاڑی کوری ٹین نہیں کیاہے،ڈائمنڈ میں محمد عامر، ابرار احمد اور ریلی روسوو، گولڈ میں سعود شکیل، محمد وسیم اور عقیل حسین، سلور کیٹیگری میں خواجہ نافع اور عثمان طارق کو ری ٹین کیاہے۔

پی ا یس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لئے ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں محمد رضوان اور اسامہ میر، ڈائمنڈ کیٹیگری میں ڈیوڈ ویلی، افتخار احمد اور عثمان خان، گولڈ کیٹیگری میں کرس جورڈن اور سلورکیٹیگری میں فیصل اکرم کو برقرار رکھا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *