پاکستان کے معروف صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کیسزکی قانونی فیس 3 ارب روپے اوورسیز ورکرز اور لیڈرز نے دیے ہیں۔
زاہد گشکوری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی قانونی جنگ لڑ رہی ہے، پاکستان کی حالیہ تاریخ کا ریکارڈ ہے کہ پی ٹی آئی ایک ایسی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے جس پر ریکارڈ کیسز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 کے بعد سے اب تک قانونی کیسز پر تین ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔تحریک انصاف کے کیسز کی قانونی جنگ 389 وکلاء لڑ رہے ہیں ان میں پچاس ملک کے چوٹی کے وکلاء ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ قانونی جنگ ایک لمبے عرصے تک جاری رہنے والی لگ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف 2517 کیسز ہیں، یہ کیسز مختلف عدالتوں میں پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ سے لے کر کارکنوں کے خلاف ہیں۔
ان کیسز پر پارٹی، ورکرز اور ممبران کے تین ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس میں 80 فیصد اخراجات تحریک انصاف کے اوورسیز ورکر اور لیڈر شپ نے دیے ہیں، قانونی فیس کی ادائیگی میں اوورسیز کی جانب سے بڑی رقم دی گئی ہے۔عمران خان کے کیسز کے 32 وکلاء ہیں ان میں دس معروف وکیل شامل ہیں۔