پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کیسز میں وکلاء کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروا یا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہاکہ چند وکیلوں نے زیادہ پیسے لئے، ان کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ تین چار وکلاء کو زیادہ فیس دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے کہ اتنی بھاری فیسیں وصول کی جاتیں ، مقدمات بے بنیاد اور جعلی بنائے گئے تھے ان میں اتنی صلاحیتیں بھی درکار نہ تھیں۔
پی ٹی آئی کےرہنما نےمزید کہا کہ ایسا کام تھا نہیں کہ چوٹی کے وکیل لاتے اور منہ مانگی قیمت ان کو دی جاتی، میں نے 74 کیسز میں بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نمائندگی کی کوئی پیسے نہیں لئے۔