مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کا قطعی طور پر حامی نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اور ہم نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا، میں 35برس سیاست کی ہےپاکستان کی 76سالہ تاریخ میں وہ نہیں ہوا جو تحریک انصان نے اپنے دور اقتدار میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جی ایچ کیو پرحملہ کیاگیا ، شہداء کے مجسموں کو جلادیا گیا ، اس وجہ سے میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کرتا ۔
لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ کیاہمارے پچھلے دور2017میں پٹرول،مہنگائی اورسرمایہ کاری نہیں تھی؟۔ 2017 میں ملک معاشی طور پر مستحکم تھا، یہ کس چیز کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔