مکہ شہر، جدہ، بحرہ، الجموم، رابغ، خلیص، الکامل اور طائف سمیت ریاض ریجن کے کئی علاقے بارش سے متاثر ہوں گے۔ ان علاقوں میں میسان، اضم، المویہ، تربہ، رنیہ، الخرمہ، اللیث اور القففدہ بھی شامل ہیں۔
مزید برآںتبوک، الجوف، حدودالشمالی، حائل، قصیم، الشرقیہ اور مدینہ منورہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔