کراچی میراتھون: 7سالہ محمد حارث نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی میراتھون: 7سالہ محمد حارث نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی میں منعقد ہ دوسری میراتھون میں 7 سالہ محمد حارث نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا، فل میراتھون کا ٹائٹل پشاور کے اسرار خٹک، ہاف ساہیوال کے محمد اختر اور خواتین میں گلگت بلتستان کی ممتاز نعمت فاتح رہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میراتھون کے انعقاد پر ملک بھر سے اتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، میراتھون کی خاص بات یہ ہے کہ 7 سالہ محمد حارث کا عالمی ریکارڈ تھا جس میں اس نے 21.1 کلو میٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 13 منٹ میں طے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ

فل میراتھون میں پشاور کے اسرار خٹک نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ، اسرار نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کیا، فل میراتھون میں بہا ؤلپور کے محمد ریاض کا دوسر ا نمبر رہا، محمد ریاض نے فاصلہ 2 گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کیا، فل میراتھون کا فاصلہ 42 اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹر پر محیط تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست

دوسری طرف ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے اپنے نام کی ،محمد اختر نے 21 اعشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ 1 گھنٹے 12 منٹ 8 سیکنڈ میں طے کیا،دوسری پوزیشن سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم کو ملی، قاسم نے فاصلہ 1 گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈ میں طے کیا، ہاف میراتھون کے خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان کی ممتاز نعمت نے گرلز ٹائٹل جیت لیا،ممتاز نعمت نے 21 اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ 1گھنٹہ 43 منٹ میں طے کر کے گرلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ریس میں ملک بھر کے اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *