پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز کے داخلے آج 6جنوری سے شروع ہونگے

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز کے داخلے آج 6جنوری سے شروع ہونگے

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کا لجز کے داخلے بروز پیر 6 جنوری 2025سے شروع ہوں گے۔

ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے مطابق ایم بی بی ایس کے لئے آن لائن درخواستیں 6 سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی ، پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی قید سیاسی بنیادوں پر نہیں، احسن اقبال

یو ایچ ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈینٹل کالجوں کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی، بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،رانا مشہود

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواریو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *