آٹا پھر مہنگا ہوگیا ، عید سے پہلے قیمت میں بڑے اضافے نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی

آٹا پھر مہنگا ہوگیا ، عید سے پہلے قیمت میں بڑے اضافے نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں آے روز اضافے کا سلسلہ جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے

 بعض ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے پر اوپن مارکیٹ میں دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح دہی کی قیمت بھی سرکاری سطح پر مقرر نہ ہونے کے باعث 260 سے 270 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے اچھی خبر، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے جبکہ سرکاری سطح پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر آٹے اور دہی کے سرکاری نرخ مقرر کرے اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles