ماؤنٹ ایورسٹ پر تاریخ رقم، ایک ہی دن میں 274 کوہ پیماؤں نے چوٹی سر کرلی

ماؤنٹ ایورسٹ پر تاریخ رقم، ایک ہی دن میں 274 کوہ پیماؤں نے چوٹی سر کرلی

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جب ایک ہی دن میں 274 کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ چوٹی سر کرلی۔

یہ تاریخی کامیابی نیپال کے راستے حاصل کی گئی، جہاں موجودہ کوہ پیمائی سیزن کے دوران موسم انتہائی سازگار رہا اور کوہ پیماؤں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں :آسمان پر 6 سورج نمودار،، سائنسدانوں نے حیران کن حقیقت بتا دی

معروف نیپالی کوہ پیما کا می ریتا شرپا نے ایک بار پھر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرتے ہوئے 32ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا، یوں انہوں نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ مزید مضبوط بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں :برمودا جزیرے کے نیچے چھپا حیران کن راز

دوسری جانب لکپا شرپا نے 11ویں بار ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر خواتین میں سب سے زیادہ بار یہ اعزاز حاصل کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیزن ختم ہونے سے پہلے تقریباً 500 کوہ پیما اور اتنی ہی تعداد میں شیرپا گائیڈز ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کریں گے۔

ماہرین کے مطابق ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں کوہ پیماؤں کا چوٹی تک پہنچنا جدید کوہ پیمائی کی تاریخ کے اہم ترین لمحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles