پی ٹی آئی کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات ختم کرنے کا ممکنہ اعلان

ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات ختم کرنے کی بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری سمیت اپنی اور کارکنوں کی عدالت کے ذریعے رہائی کی شرط رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اگر ان مطالبات میں سے کوئی ایک بھی مطالبہ نہیں ماناگیا تو پھر مذاکرات ختم ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بار بار موقف تبدیل کرنے سے مذاکراتی عمل مثبت طور پر آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کے نئے موقف سے لگتا ہے کہ وہ اپنے وعدے اور یقین دہانی کو پورا کرنے میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے اب تک ہونے والے 2 اجلاسوں کے دوران اسٹیک ہولڈر سے بات چیت اور بانی پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر قائدین سے ملاقات کا کبھی ذکر نہیں کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹوں کے درمیان ہونے والے دونوں اجلاسوں کا اعلامیہ متفقہ طور پر جاری کیا گیا جس میں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پی ٹی آئی اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جن اسٹیک ہولڈر ز کی بات کر رہی ہے ، وہ دو ڈھائی سال ان سے اپنی بات منوانے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن انہوں نے دروازہ نہیں کھولا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *