ملک بھر میں پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک ٹھنڈ کا بسیرا ہے۔
ہنزہ میں پارہ منفی 11 ڈگری تک گر گیا جبکہ دیگر علاقوں میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے۔ بین الاقوامی موسمیاتی ذرائع کے مطابق اب تک ہنزہ سب سے زیادہ سرد ترین مقام رہا ہے،جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں بھی سخت سردی کے ساتھ پارہ منفی 9 تک گر گیا۔
دیگر شہروں میں درجہ حرارت ہیں ،کوئٹہ منفی 7 ،ایبٹ آباد 4 ،پشاور 6 ،بہاولپور 7،کراچی 9 اور لاہور 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ان علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہو جانے کا امکان ہے ۔