پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو مقدمے کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کارروائی کا نہیں، مزید انکوائری کا کیس قرار دے دیا۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وجوہات پر مشتمل 14 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی نہیں بنتی، رولز کے مطابق تحفے کی رسید جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جا سکتی تھی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ جب تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی نہیں ہوسکتی تویہ مزید انکوائری کا کیس ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عمران خان ضمانت کاغلط استعمال کریں توپراسیکیوشن ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔