شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو بند کر دیا گیا

شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو بند کر دیا گیا

پنجاب اور دیگر میدانی علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث مختلف موٹر ویز کو بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں دھند کے شدید اثرات کے باعث کئی اہم موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں۔ لاہور ملتان موٹروے (ایم 3) کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا ہےجبکہ موٹروے ایم 4 بھی حد نگاہ میں کمی کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر حصوں میں سردی بڑھنے کی پیشنگوئی

تاہم موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ سفر کے متبادل راستے فراہم کیے جا سکیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے اور لاہور سے اسلام آباد کو جوڑنے والی موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ یہ فیصلے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور محفوظ سفر کی غرض سے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز کو دھند میں لین ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہیے۔

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

عوام کو ہدایت دی گئی کہ کسی بھی قسم کی مدد یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *