بھارتی حجاج کی جان بچانے والے پاکستانی ہیرو آصف بشیر بھارتی سول ایوارڈ کیلئے نامزد

بھارتی حجاج کی جان بچانے والے پاکستانی ہیرو آصف بشیر بھارتی سول ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی ہیرو آصف بشیر کو بڑے بھارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا، ان کو یہ اعزاز دوران حج 24 بھارتیوں کی جان بچانے پر دیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے آصف بشیرگزشتہ برس  منیٰ میں حج کے دوران اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں بہت سے عازمین کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔

  حج کے دوران  آصف بشیر نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 24 بھارتی حاجیوں سمیت 44 عازمین حج کو شدید گرمی سے بچایا تھا، قریبی طبی امداد کے بغیر انہوں نے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا اور ان کی جانیں بچائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہرِ قائد میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، 9 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

 ان کے اس  بہادرانہ کام کے لیے ایک باوقاربھارتی سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، بھارتی حکومت نے 26 جنوری 2025 کو ایوارڈ وصول کرنے کیلئے آصف بشیر کو مدعو کیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف بشیر کے بھارتی ایوارڈ وصول کرنے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف بھی انہیں انکی بہادری اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے باعث انہیں بہترین ایوارڈ سے نواز کر خراج تحسین پیش کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *