کاسمیٹک سرجری کیلئے عمر کی حد میں کمی

کاسمیٹک سرجری کیلئے عمر کی حد میں کمی

ایران کی جانب سے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب 14 سال کی عمر میں لڑکیاں اور 16 سال کی عمر کے لڑکے بھی کاسمیٹک سرجری کرسکتے ہیں۔

ایران میں اس سے قبل کاسمیٹک سرجری کرانے کی کم سے کم عمر 18 سال تھی۔

رکن ایرانی رائنولوجی ایسوسی ایشن ابراہیم نے کہا کہ سائنسی نقطہ نظر سے یہ عمریں اب کاسمیٹک سرجری کیلئے موزوں سمجھی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کاسمیٹک سرجری کا رجحان سب سے زیادہ ہے، خاص طور پر ایرانی خواتین میں ناک کی سرجری کرانے کا رجحان بہت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت آغاز کے بعد مندی کا شکار

ماہرین کے مطابق ملک میں کاسمیٹک سرجریوں میں اضافے کی وجہ ساتھیوں کا دباؤ، میڈیا کا اثر اور موجودہ ثقافتی اصول ہیں۔

دوسری جانب ایران 13 جنوری کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کیساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کرے گا، یورپی طاقتوں کیساتھ مذاکرات کا اگلا دور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے ہو رہاہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *