اڈیالہ جیل کا ایک اور قیدی انتقال کرگیا

اڈیالہ جیل کا ایک اور قیدی انتقال کرگیا

اڈیالہ جیل کے ایک اور قیدی کا انتقال ہوگیا۔

راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کے قیدی وکی یعقوب کا انتقال ہوگیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق 38 سالہ قیدی کی طبیعت بگڑنے پر اسے راولپنڈی کے آر آئی سی (ریجنل اسپتال) منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو (ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وکی یعقوب تھانہ پیرودھائی میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں قید تھا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت سنجیدہ نہیں، عمران سے ملاقات کرائیں ورنہ مذاکرات بھول جائیں: اسدقیصر

چند روز قبل بھی راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کا قیدی انتقال کرگیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق نذیر نام کا قیدی جیل میں اسیری کے دوران بیمار ہو گیا تھا اور اس کی حالت بگڑنے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، تاہم قیدی دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *