پاکستان بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔
کراچی الیکٹرک (KE) کے صارفین کے لیے بھی بجلی کی قیمت میں 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں کی گئی ہے جو کہ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک دونوں کے صارفین کو فائدہ پہنچائے گی۔