حکومت کا نوجوانوں کو 4لاکھ پچاس ہزار روپے تک بلاسود قرضہ دینے کا اعلان

حکومت کا نوجوانوں کو  4لاکھ پچاس ہزار روپے تک بلاسود قرضہ دینے کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے وزیرِاعظم کی نوجوان کاروبار اور زرعی قرض اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 0 فیصد سود پر لیپ ٹاپ فنانسنگ اسکیم متعارف کروا دی ہے۔

اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کی خریداری کے لیے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ مستفید افراد کو کسی بھی قسم کا مارک اپ یا سود ادا نہیں کرنا ہوگا۔ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی مالی حد مختلف اقسام کے لیے مختلف رکھی گئی ہے۔ بنیادی نوعیت کے لیپ ٹاپ کے لیے قرض کی حد 150,000 روپے، درمیانے درجے کے لیپ ٹاپ کے لیے 300,000 روپے اور اعلیٰ کارکردگی والے لیپ ٹاپ کے لیے 450,000 روپے تک ہے۔

اس قرض کی منظوری لیپ ٹاپ کی اصل قیمت یا مقررہ حد میں سے کم رقم کی بنیاد پر دی جائے گی۔ اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں پر مالی بوجھ کم کرنا ہے، اس لیے قرض کی واپسی ماہانہ اقساط میں کی جا سکے گی۔

اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے امیدوار کا پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے اور اس کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ درخواست دہندہ کسی تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہو یا فری لانسنگ یا کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ ہو، اور متعلقہ تعلیمی ادارہ ایچ ای سی سے منظور شدہ ہونا چاہیے۔ اس اسکیم کے لیے نادہندگان یا مالی بدعنوانی کے ریکارڈ رکھنے والے افراد اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے کاروباری مرکز بلیو ایریا میں بینک ڈکیتی، ملزمان 40 لاکھ لے کر فرار

درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ امیدوار کو سرکاری پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد اپنا قومی شناختی کارڈ، تعلیمی یا پیشہ ورانہ ثبوت اور دیگر مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔ ابتدائی جانچ کے بعد متعلقہ بینک درخواست دہندہ سے مزید کارروائی کے لیے رابطہ کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *