2025 کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسیں سامنے آگئی

2025 کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسیں سامنے آگئی

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ٹریفک پولیس کے اختیار میں ہے اور کسی بھی گاڑی کو سڑک پر چلانے سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا قانونی طور پر ضروری ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی یا بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر ٹریفک پولیس چالان کر سکتی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس صرف ان افراد کو جاری کیا جاتا ہے جو سڑک کے نشانات اور عملی ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 18 سال کے بعد شناختی کارڈ نہ بنوانے پر 6 ماہ قید یا بھاری جرمانہ

جنوری 2025 کے لیے مختلف اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسیں سامنے آگئی ہیں۔ موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ایک سال کے لیے 930 روپے رکھی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ فیس 50 روپے ہوگی۔ رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 880 روپے اور ٹیسٹ فیس 100 روپے ہےجبکہ کار ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فیس 1,830 روپے ہے اور اس کی ٹیسٹ فیس 150 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ اعلان شہریوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ بروقت اپنے درخواستیں جمع کر سکیں اور قانونی طور پر ڈرائیونگ کر سکیں۔ لائسنس کے اجراء کا مقصد سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانا اور حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے۔

درخواست دینے کے لیے شہریوں کو بعض ضروری دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہیں، جن میں قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی، پاسپورٹ سائز کی 3 تصاویر، میڈیکل سرٹیفکیٹ (مجاز ڈاکٹر سے جاری شدہ)، 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، درخواست فارم (A)، اور اصل لرنر پرمٹ شامل ہیں۔

ان دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کرانے کے بعد شہری قانونی طور پر ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *