سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو خوشخبری سنا دی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق اب شہریوں کو دن بھر گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ نیا شیڈول مرتب کرتے ہوئے کمپنی نے صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، جس سے صارفین کو دن کے وقت گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی

اس سے قبل سوئی ناردرن گیس کمپنی تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کرتی تھی: صبح 6 سے 9 بجے تک، پھر دوپہر 11 بجے سے 2 بجے تک اور آخر میں شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک۔

اب شہریوں کو ان اوقات میں کسی قسم کی گیس کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا اور گیس کی فراہمی کا عمل دن بھر جاری رہے گا۔

editor

Related Articles