عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا ، قیمت میں اس اضافے سے فی اونس سونا 2652 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 277000روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں : صائم ایوب کا لندن کے بہترین ہسپتال میں آج سے علاج شروع