دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو اور ایم الیون مختلف مقامات سے بند

دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو اور ایم الیون مختلف مقامات سے بند

دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو اور ایم الیون مختلف مقامات سے بند کر دی گئی۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم  11 کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرورتک بھی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، ترجمان نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

 ترجمان نے کہا ہے کہ دھند میں روڈ یوزرز لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *