سعودی حکومت نے غیر ملکی مسافروں پر نئی سفری پابندیاں لگادیں

سعودی حکومت نے غیر ملکی مسافروں پر نئی سفری پابندیاں لگادیں

سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں سے متاثرہ مسافروں کیلئے نئی سفری پابندیاں لگادیں، گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین کو لازمی قرارد یدیا،سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) نے دنیا بھر کی تمام ا یئرلائنز کو آگاہی د ی ہے کہ دنیا بھر سے کہیں بھی آنیوالے مسافروں کیلئے سعودی عرب نے ہدایت پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی۔

سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، نئی ویکسی نیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنیوالے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین ضرورلگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب ، بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن قبل جاری کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے، پولی سیکرائیڈ کی قسم کے لیے 3 سال اورکنجوگیٹڈ قسم کیلئے 5 سال سے زیادہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔ ہدایت نامے میں لکھا گیا ہے کہ ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنیٰ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ، موٹر ویز بند

ایئر لائنز کو سفر کے وقت ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ا یئرلائنز اور مسافروں کے خلاف قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *