سعودی عرب میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ سے شروع ہو کر اتوار تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سعو دی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا تھا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔
مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کے متعدد علاقے بھی بارش اور گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ریاض میں بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کے علاوہ تیز گرد آلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔
مشرقی ریجن کے علاوہ عسیر، تبوک، قصیم ، حائل، الباحہ، حدود الشمالیہ، الجوف اور جازان میں بھی کہیں ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔