پنجاب حکومت کا بھی گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بھی گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار کر دیا جبکہ گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

وفاقی حکومت اور محکمہ خوراک پنجاب نے محکمہ پاسکو کو بھی کرپشن کے الزامات پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومتی پالیسی کے تحت اب کسانوں کو اپنی گندم نجی مارکیٹ میں فروخت کرنا ہوگی تاہم کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وہ مالی طور پر تباہ ہو جائیں گے اور انہیں اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں ملے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب، فلور ملوں کیلئے گندم کی اجرائی قیمت مقرر، صارفین کیلئے آٹے کی قیمت کا تعین بھی ہو گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پہلے سے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی گندم کو فلور ملز کو جاری کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے نئی گندم کی فروخت میں کسانوں کو مزید مشکلات ہو سکتی ہیں۔ کسان تنظیموں کا موقف ہے کہ اگر حکومت نے ان کی فصل نہ خریدی تو وہ اگلے سیزن میں گندم کی کاشت نہیں کر پائیں گے کیونکہ انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا۔

گزشتہ برس بھی پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری نہ کرنے کا اعلان، فصل کی کٹائی کے وقت کیا تھا، جس کے باعث کسانوں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ کسان تنظیموں نے اس وقت بھی خبردار کیا تھا کہ ایسے فیصلوں کی وجہ سے کسان گندم اگانے سے گریز کریں گے۔

رواں سال بھی یہی خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اگر حکومت نے گندم خریداری کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی نہ کی تو زراعت کا شعبہ بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *